پنجاب میں عیدکی چھٹیوں میں لاک ڈاﺅن کے دوران صرف ویک اینڈ پر کس چیز کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا گیا ؟ شہریوں کیلئے بڑی خبر 

May 07, 2021 | 09:58 AM


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے 8 سے 16 مئی کے لاک ڈاو¿ن کے دوران ویک اینڈ پر انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی کے لاک ڈاو¿ن کے دوران ہفتے اور اتوار کے دنوں میں 50 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہو گی، اس طرح 9، 10 اور 16، 17 مئی کو بھی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چل سکے گی۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر ملک ندیم حسین نے ویک اینڈ پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دیے جانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں