ترکی میں قرنطینہ سے فرار ہونے کی کوشش میں پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گیا

ترکی میں قرنطینہ سے فرار ہونے کی کوشش میں پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گیا
ترکی میں قرنطینہ سے فرار ہونے کی کوشش میں پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گیا

  

استنبول ( ڈیلی پاکستان آن لائن) قرنطینہ سے فرار ہونے کی کوشش میں ترکی میں پاکستانی شہری مارا گیا، بتایاگیا ہے کہ طلباء کے ہاسٹل میں جہاں انہیں قرنطینہ کیاگیا تھا، اس عمارت کی چھٹی منزل سے بیڈ شیٹ کی مدد سےاتر کر وہاں سے  نکلنے کی کوشش کررہا تھا لیکن گر گیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل  کے مطابق  علی کو جیل سے رہائی ملی تھی اور شبہ تھا کہ وہ کورونا کا مریض ہے جس کی وجہ سے اسے امیگریشن کے معاملات کی تکمیل تک قرنطینہ کردیا گیا تھا ۔ وہ قرنطینہ کے دوسرے ہی روز بارہویں فلور پر اپنے کمرے کی کھڑی سے  نکلا اور ان بیڈشیٹس سے لٹک گیا جنہیں اکٹھا کرکے اس نے ایک رسہ بنایا تھا۔

علی جس کی عمر 36 سال بتائی گئی چھٹے فلور تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اور پھر 25 میٹر (82 فٹ) کی بلندی سے اس وقت نیچے جا گرا جب اس کے وزن سے ایک چادر پھٹ گئی ۔متعلقہ حکام نے اس واقعہ کی اطلاع محکمہ صحت اور پولیس کو دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر علی کی موت کی تصدیق کردی اور جسد خاکی کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -