پنجاب میں گزشتہ روز ایک ہزار 995نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق پنجاب کورونا کے مزید ایک ہزار 995 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 14ہزار517ہو گئی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں 996، شیخوپورہ میں 32، راولپنڈی میں 111اور گوجرانوالہ میں 38، سیالکوٹ میں 28، گجرات میں 21ملتان میں 177،فیصل آباد میں 99، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 42جھنگ میں 29، رحیم یار خان میں 82، سرگودھا میں 108 بہاولپور میں 34، ساہیوال میں 28پاکپتن میں چار، اوکاڑہ میں چھ کیسز سامنے آئے ۔
لاہور میں کورونا سے مزید 37افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعدادتین ہزار649ہو گئی ، پنجاب میں مزید82افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد آتھ ہزار 891ہو گئی ۔