پاکستان کا سعودی عرب سے محبت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے، فواد چوہدری

پاکستان کا سعودی عرب سے محبت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے، فواد چوہدری
پاکستان کا سعودی عرب سے محبت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے، فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لا ئن) وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سعودی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کا سعودی عرب سے محبت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاسعودی عرب کایہ تیسرادورہ ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات بھی ہیں۔مسئلہ کشمیرسے متعلق سعودی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میںا ہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایران اور سعودی عرب کے علاقائی تنازعہ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،ہم نے دیکھنا ہے کہ ایران ،سعودیہ بات چیت میں آسانی کے لئے پاکستان کیسے سہولت دے سکتا ہے۔ان ممالک کو ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہئے۔ایران سے مذاکرات پر سعودی ولی عہد کے بیان سے متعلق وزیرا عظم عمران خان کردار ادا کریں گے۔

مزید :

قومی -