”پنجاب فوڈ اتھارٹی بہت اچھاکام کررہی ہے ، آپ لوگ ۔۔“سندھ ہائیکورٹ کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس 

”پنجاب فوڈ اتھارٹی بہت اچھاکام کررہی ہے ، آپ لوگ ۔۔“سندھ ہائیکورٹ کے کیس کی ...
”پنجاب فوڈ اتھارٹی بہت اچھاکام کررہی ہے ، آپ لوگ ۔۔“سندھ ہائیکورٹ کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائیکورٹ نے دود ھ کی قیمت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی بہت اچھا کام کرتی ہے ، آپ لوگ کیا کر رہے ہیں ، یہاں لوگوں کو مری ہوئی مرغیاں کھلائی جاتی ہیں ۔

سندھ ہائیکورٹ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ایڈنشل کمشنر سے استفسار کیا کہ بتائیں ریٹ کیا طے ہوا تھا ؟ ،ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ دودھ 130 روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ کہ آپ کا پھر کیا فائدہ ؟ایڈیشنل کمشنر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنوری سے اب تک ایک ہزار دکانداروں کو جرمانے کیئے ہیں ۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ 94 ورپے لیٹر قیمت مقرر کی گئی ہے لیکن 120 روپے فروخت ہورہاہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دودھ میں آٹا ملا ہوا ہوتاہے ان کے خلاف کیاکارروائی کی ہے؟ پنجاب میں فوڈ اتھارٹی بہت اچھاکام کرتی ہے ، اس کی کارکردگی سندھ سے بہتر ہے ، پنجاب والے دیکھو کتنے چھاپے مارتے ہیں ، آپ لوگ کیا کر رہے ہیں ،یہاں لوگوں کو مری ہوئی مرغیاں کھلائی جاتی ہیں۔

ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ دودھ کی قیمت 2018 میں 94 روپے مقرر کی تھی ، ملک ریٹیلرز کے ساتھ مل کر میٹنگ بھی کی مگر یہ مانتے نہیں ، ملک ریٹیلرز دو دھ کی قیمت 140 سے 150 روپے فی کلو چاہتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -