پنجاب میں لاک ڈاﺅن کا آغاز کب سے ہونے جارہاہے ؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اعلان کر دیا 

پنجاب میں لاک ڈاﺅن کا آغاز کب سے ہونے جارہاہے ؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ...
پنجاب میں لاک ڈاﺅن کا آغاز کب سے ہونے جارہاہے ؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اعلان کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ 8 مئی سے صوبے میں لاک ڈاو¿ن ہوگا ، شہری حکومتی ہدایت پر عمل کریں ،سختی نہیں کرنا چاہتے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صرف اپنے لوگو ں کی جانوں کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی صحت اور زندگیوں کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا پرقابو پانے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل شہریوں کے مفاد میں ہے، لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ مشاورت سے کیاگیا اور انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاو¿ن کررہے ہیں۔عثمان بزدار نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں، کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے ہر ضروری اقدام کریں گے، عوام ماسک پہنیں، گھروں میں رہیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں۔

مزید :

قومی -