محکمہ داخلہ سند ھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا

محکمہ داخلہ سند ھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا
محکمہ داخلہ سند ھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے عائد کی گئی پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیاگیا۔ 9تا 16مئی تک شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی جبکہ تمام سیاحتی و تفریحی مقامات عید کی تعطیلات میں بند رہیںگے۔
محکمہ داخلہ کے حکم نامے کے مطابق اندرون شہر،انٹر سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 19مئی تک بند رہیں گیجبکہشہریوں کےلئے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ لازمی قرار دیا گیاہے۔سندھ میں تمام کاروبار ،مارکیٹیں، شاپنگ پلازے 9تا 16مئی بند رہیں گے۔بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق نجی گاڑیوںمیں نصف نشستیں خالی رکھنا ہونگی، جانوروں کی خرید وفروخت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا،ریسٹورنٹس صبح پانچ سے شام سات بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے۔عید بازاراور چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہونگے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس صرف ہوم ڈیلیوری اور ڈرائیو تھرو سروس کرسکیں گے جبکہ بیکری، کریانہ ، دوددھ ، گوشت سبزی کی دکانیں صبح پانچ سے شام سات بجے تک کھلی رکھی جاسکیں گی۔

مزید :

قومی -