محکمہ موسمیات کی آج بارش کی پیشگوئی
لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق سیالکوٹ، پشاور، چترال، ایبٹ آباد، مردان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ مٹھی، نوابشاہ، سکھر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔