ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع

ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع
ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ریاست مخالف متنازعہ تقریر پر مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں مزیدتین دن کی توسیع کر دی گئی ۔

ماڈل ٹاؤن کچہری میں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ صابر حسین نے کیس کی سماعت کی ،پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ جاوید لطیف سے مزید تفتیش کرنی ہے ، لہٰذا عدالت مزید جسمانی ریمانڈ دے، جس پر جاوید لطیف کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ پہلے ہی دس دن کا ریمانڈ ہو چکاہے ، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے ۔

عدالت نے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں مزیدتین دن کی توسیع کر دی۔

مزید :

قومی -