وزیرا عظم عمران خان نے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا ہوا ہے، شہباز شریف

 وزیرا عظم عمران خان نے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا ہوا ہے، شہباز شریف
 وزیرا عظم عمران خان نے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا ہوا ہے، شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے صدرا ور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان نے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا ہوا ہے۔سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پررابطہ ہوا،گھرنہیں گیا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہناتھا کہ میری گرفتاری کے دوران صحافی ہمہ وقت موجود رہتے تھے جس کا میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ کو کوریج کے دوران کئی قسم کی تکالیف ، رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا رہا۔میں سمجھتا ہوں کہ بیٹ رپورٹرز گھر کے افراد کی طرح ہوتے ہیں،آپ کی تنقید، تجویز اور تحسین تینوں ہی ہمیں میسر رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے عزت کے ساتھ میرٹ پر رہائی ملی،پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی گیاتو نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بارے کہاتھا جسے وقت نے ثابت کر دیا اور اسی گٹھ جوڑ کی سابق ڈی جی ایف اے آئی بشیر میمن نے بھی تصدیق کی ہے۔

حکومت نے عوام کو مشکلات میں ڈالا ہو اہے اگر حکومت کا فوکس عوام و ملک ہوتی تو صورتحال یہ نہ ہوتی ، عمران خان کے یوٹرنز بہت ہیں اس لیے ان پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -