اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اوگرا کی جانب سے رواں ماہ( مئی )کے لئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایل این جی کی قیمت 10.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں بھی 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافے کے بعد ایل این جی کی قیمت 9.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اپریل میں سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 9.76 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -