ماہرہ خان   نے  شوبز انڈسٹری میں اپنی   انٹری بارے دلچسپ   انکشاف کردیا

 ماہرہ خان   نے  شوبز انڈسٹری میں اپنی   انٹری بارے دلچسپ   انکشاف کردیا
 ماہرہ خان   نے  شوبز انڈسٹری میں اپنی   انٹری بارے دلچسپ   انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کے حوالے سے انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہیں وی جے کی پیشکش ہوئی تھی جو انہوں نے پہلے پہل مسترد کردی اور بعد میں اسی ذمہ داری کو انجوائے کرنی لگیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں اور دوران شو میزبان کے شوبز انڈسٹری میں انٹری سے متعلق سوال پر گفتگو کی۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں کالج کی چھٹیوں کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل میں کام کرنے والے کچھ دوستوں کو پک کرنے گئی تھی، وہاں مجھے ایک چینل کے ایگزیکٹو غضنفر علی نے دیکھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ غضنفر علی نے انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے اپنی جانب بلایا اور کہا تم وی جے بن جا ؤ لیکن  میں نے انہیں انکار کردیا اور کہا کہ مجھے وی جے نہیں بلکہ مووی سٹار بننا ہے۔ماہرہ خان کے مطابق غضنفر علی  نے ان  سے کہا کہ مووی سٹار بھی بن جا ؤگی لیکن ابھی وی جے بن جاؤ۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ چینل نے ان پر وی جے بننے کے لیے دبا ڈالا لیکن جب میں وی جے بن گئی تو میں نے وی جے کو انجوائے کرنا شروع کردیا۔

خیال رہے کہ سپر سٹار ماہرہ خان اداکاری میں پاکستان سمیت سرحد پار مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب پروڈکشن میں بھی انٹری دے چکی ہیں۔

مزید :

تفریح -