وفاقی وزیراسد عمر نے عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول(این سی اوسی) اسد نے عوام سے عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیرا سد عمر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منائیے،اللہ کے کرم سے اور بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس ملک بھارت میں ہیں۔ آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔
اسد عمر نے اپنے پیغام میں رمضان المبارک آخری جمعہ کے موقع پر قوم کو جمعتہ الوداع کی مبارکباد بھی دی۔
رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منائیے. اللہ کے کرم سے اور بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں. آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں. جمعتہ الوداع مبارک. #StayHomeStaySafe
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 7, 2021