خرم شیر زمان نے مراد علی شاہ کو نالائق ترین وزیراعلیٰ قرار دے دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم زمان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نالائق ترین وزیرا علیٰ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مراد علی شاہ کوعوام کا ذرا بھی احساس ہے تو وزارت کے منصب سے مستعفی ہوجائیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوونا ایس او پیز کے نام پر پولیس اہلکاروں کی چاندی ہوگئی ہے، دکاندار اور کاروباری شخصیت کو چاروں ہاتھ پیروں سے لوٹا جارہا ہے، برصغیر میں مراد علی شاہ سے زیادہ نالائق وزیر اعلیٰ نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ کو عوام کا ذرا بھی احساس ہے تو وزرات داخلہ کے منصب سے مستعفی ہوجائیں۔
سندھ میں کرونا ایس او پیز کے نام پر پولیس اہلکاروں کی چاندی ہوگئی ہے، دکاندار اور کاروباری شخصیت کو چاروں ہاتھ پیروں سے لوٹا جارہا ہے، برصغیر میں مراد علی شاہ سے زیادہ نالائق وزیر اعلیٰ نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ کو عوام کا ذرا بھی احساس ہے تو وزرات داخلہ کے منصب سے مستعفی ہوجائیں.
— Khurrum Sher Zaman ???????? (@KhurumSherZaman) May 7, 2021
ایک اور پیغام میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہکمیشن اور نظرانوں پر چلنے والے وزیراعلیٰ، آئی جی سندھ کیوں خاموش ہیں سندھ میں عوام کے تحفظ کے جھوٹے علمبردار قانون کی دہجیاں بکھیررہے ہیں سندھ میں جاری رشوت خوری کا سلسلہ شرمناک ہے۔