روزہ کی حالت میں بھوک اور پیاس کی شدت دوسروں کی مشکلات کا احساس دلاتی ہے، ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد
دبئی (طاہر منیر طاہر) ماہ رمضان صرف قسمت والوں کے حصہ میں ہی آتا ہے۔ وہ لوگ واقعی خوش قسمت ہیں جنہوں نے ماہ رمضان میں برکتوں اور رحمتوں سے استفادہ کیا ۔ روزہ صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا ہی نام نہیں ہے کہ دوسروں کے لیے احساس بیدار کرنے کا نام ہے۔ روزہ کی حالت میں بھوک اور پیاس کی شدت دوسروں کی مشکلات کا احساس دلاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے ایک افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔
پاکستانی کمیونٹی کے دوستوں کے اہتمام میں افطار ڈنر کا اہتمام معروف پاکستانی قانون دان اور مساجی شخصیت مخدوم رئیس قریشی نے ایک ڈاﺅ کروز میں کیا۔ منفرد انداز کی یہ افطاری دبئی کے گہرے سمندر کے نیلگوں پانیوں پر بحری جہاز میں کی گئی۔ مخدوم رئیس قریشی کی طرف سے دی گئی افطاری میں مشفاق کنور، نوید کنور، رضوان قریشی، ڈاکٹر اقبال خان، سید سلیم، عبدالسلام لغاری، محمد عثمان، آصف سردار، شہزاد اشرف، اعجاز لاشاری، عرفان افسر اعوان، جان قادر، زبیر اعوان، سرفراز خورشید، عیسیٰ انصاری اور قونصلیٹ سٹاف نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مدعوعین نے منفرد انداز میں سمندر کی لہروںپر افطاری کا اہتمام کرنے پر مخدوم رئیس قریشی کا شکریہ ادا کیا جبکہ میزبان مخدوم رئیس قریشی نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاﺅ کروز پر شرکاءکی تواضع پرتکلف ڈنر سے کی گئی۔