سندھ حکومت نے آکسیجن جنریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا

سندھ حکومت نے آکسیجن جنریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا
سندھ حکومت نے آکسیجن جنریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے سات ٹیچنگ ہسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آرو ائے کے مطابق سولہسپتال کراچی، لیاقت میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال حیدرآباد اور لیاری میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کراچی میں بھی آکسیجن پلانٹ لگائے جائیں گے۔اسکے علاوہ خیرپور میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال اور نواب شاہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال بھی منصوبے میں شامل ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن جنریشن پلانٹ اگلے چار ماہ میں لگا دیا جائے گا۔ سول ہسپتال سکھر میں روزانہ چار ہزار مریضوں سے زیادہ کی او پی ڈی موجود ہے جبکہ کورونا آئیسولیشن وارڈ بھی ہے۔

مزید :

قومی -