خطے میں تجارت بڑھانے کیلئے امریکااور پاکستان نے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

خطے میں تجارت بڑھانے کیلئے امریکااور پاکستان نے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح ...
خطے میں تجارت بڑھانے کیلئے امریکااور پاکستان نے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )خطے میں تجارت بڑھانے کیلئے امریکااور پاکستان نے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا، پاکستان اور ازبکستان اقوام متحدہ کے کثیر الجہتی راہداری نظام کو استعمال کر سکیں گے ۔

نجی ٹی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور ازبکستان پہلی شپمنٹ کے لئے ٹی سی ایس کا استعمال کریں گے ،ترسیل سینٹرل ایشیا تک بین الاقوامی اہداری کے ر استوں کی جانچ کرے گی ۔افغانستان کے راستے تاشقند کیلئے آزمائشی شپمنٹ 28اپریل کراچی روانہ ہوئی ،کراچی کابل ترمیز تجارتی راہداری سے شپمنٹ 3مئی کو تاشقند پہنچی ۔

تاشقند پہنے والی پہلی کامیاب پائلٹ شپمنٹ سے تاجروں اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز میں اعتماد پیدا ہوگا۔

مزید :

بزنس -