”گزشتہ روز چینی سفیر کو ملاقات میں کہا کہ مجھ سے پنجاب سپیڈ کی بات نہ کریں ، اس کی وجہ سے ۔۔“ شہبازشریف ، عمران خان پر برس پڑے

”گزشتہ روز چینی سفیر کو ملاقات میں کہا کہ مجھ سے پنجاب سپیڈ کی بات نہ کریں ، ...
”گزشتہ روز چینی سفیر کو ملاقات میں کہا کہ مجھ سے پنجاب سپیڈ کی بات نہ کریں ، اس کی وجہ سے ۔۔“ شہبازشریف ، عمران خان پر برس پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہبازشریف لاہور ہائیکورٹ کے طلب کرنے پر عدالت پہنچ گئے ہیں اور اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ آٹا چینی پہلے ایکسپورٹ کیا گیا اور پھر امپورٹ کیا گیا ، ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت آمد پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ معیشت کا حال دیکھ کر خوف آتا ہے ، عمران خان نیازی حکومت کی ترجیح صرف سیاسی انتقام ہے ، عمران خان آٹا ، چینی ، دوائی، بی آر ٹی ، مالم جبہ جیسے میگا کرپشن سکینڈلز پر خاموش ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ روز چینی سفیر نے ملاقات میں مجھ سے پنجاب سپیڈ کی بات کی ، میں نے چینی سفیر سے کہا کہ پنجاب سپیڈ کی بات نہ کریں اس کی وجہ سے دو مرتبہ جیل سے ہو کر آیاہوں ۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ میں نے دو بار چارٹر آف اکنامی کی بات کی تو این آر او کا الزام لگا دیا گیا ۔

مزید :

قومی -