40سال سے زائد العمر افراد فوری کورونا ویکسین لگوائیں ، مرتضیٰ وہاب

40سال سے زائد العمر افراد فوری کورونا ویکسین لگوائیں ، مرتضیٰ وہاب
40سال سے زائد العمر افراد فوری کورونا ویکسین لگوائیں ، مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت ایکسپو سینٹر کراچی میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے جا رہی ہے ،40سال سے زائد عمر کے افراد فوری طور پر کورونا ویکسین لگوائیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو معمر افراد ویکسی نیشن سینٹر نہیں آسکتے ، حکومت انہیں ہوم سروسز بھی دے رہی ہے ۔ 
ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ ماس ویکسی نیشن سینٹر کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، ماس ویکسی نیشن سینٹر 24گھنٹے کام کرے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -