سعودی عرب اور پاکستان مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ،گورنرپنجاب چوہدر ی سرور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔پاکستان سفارتی اور عوامی سطح پر سعودیہ کے بہتر ین تعلقات رکھتا ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی قیادت کیساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ،دورہ سے اقتصادی ،تجارتی تعاون اور سر مایہ کاری میں مزید پیش رفت ہوگی ۔وزیرا عظم کے دورہ سعودی عرب سے پاک سعودی دو طر فہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی ۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے لیے سعودیہ قیادت کی مخلصانہ کوشش قابل تحسین ہیں ،سعودی عرب اور پاکستان مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔