لاہور میں برطانوی نژاد لڑکی کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت، نامزد ملزم عدالت پہنچ گیا
لاہور (ویب ڈیسک) پوش علاقے ڈیفنس میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سعد امیر بٹ نے 22 مئی تک عبوری ضمانت کرا لی، دوسرے ملزم ظاہر جدون کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد میں چھاپے مارے گئے ہیں، تاہم ملزم پکڑا نہیں جا سکا۔
تفسیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سعد امیر بٹ نے 22 مئی تک عبوری ضمانت کرا لی۔پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے رہائشی سعد امیر بٹ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کروائی جبکہ مرکزی ملزم ظاہر جدون پہلے ہی قتل کے ایک مقدمے میں اشتہاری ہے۔
یادرہے کہ مقتولہ مائرہ نے ڈیفنس فیز فائیو میں ایک کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا، اسے وہیں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا ، پوسٹمارٹم میں انکشاف ہوا ہے کہ پہلے اس کا گلادبایا گیا اور پھر گولیاں ماری گئیں۔