کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی)نے کورنگی زمان ٹاون میں کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ملزم محمد عمران چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملے میں ملوث ہے۔ملزم کی ٹیم میں ظہیرفنٹر، کاشف چیتا اور فہیم مٹکے والا شامل ہیں۔

ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق ملزم نے کورنگی میں ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا تھااور ملزم 20 وارداتوں کا اعتراف کر چکا ہے۔

مزید :

قومی -