پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کیسی رہی ؟سعودی وزیردفاع خالد بن سلمان نے کھل کر بتا دیا
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی وزیر برائے دفاع سعودی عرب خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات انتہائی شاندار رہی۔
ڈپٹی ڈیفنس وزیر سعودی عرب نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات انتہائی شاندار رہی۔ انہوں نےکہاکہ جنرل قمرجاوید باجوہ میرےبھائی ہیں،ملاقات میں دونوں ممالک کے دِفاعی تعلقات کے علاوہ خطے کے امن اور استحکام کے لئے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاویدباجوہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان اور نائب وزیر دفاع خالد بن سلیمان سے ملاقاتیں کی ، ملاقاتوں میں خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔