فش ملائی بوٹی بنانے کا طریقہ
اجزا:
مچھلی کی بوٹیاں آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
دہی دو کھانے کے چمچ
فریش کریم چار کھانے کے چمچ
کارن فلار ایک کھانے کا چمچ، آئل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
مچھلی کوصاف دھو کر خشک کر کے پیالے میں رکھ لیں۔ اس میں نمک ، ادرک لہسن ، لال مرچ ، بھناہوا کٹا ہوا زیرہ ، گرم مصالحہ،ہری مرچیں اور چوپ ہری دھنیا ڈال کر میرینیٹ کر لیں۔ پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔پھر مچھلی پر دہی، کریم، لیموں کا رس ، کارن فلار اور آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ان بوٹیوں کو سیخوں پر لگا دیں۔ نان اسٹک فرائینگ پین کو ہلکا سا چکنا کر کے ان سیخوں کے درمیانی آنچ پر سینک لیں۔فش ملائی بوٹی کو کھانے کے وقت ہی سینکیں تاکہ گرم گرم پیش کی جاسکے۔اس کی تیار ی میں آپ کا تقریباً آدھا گھنٹہ لگے گا جبکہ دس سے بارہ منٹ اس کو پکانے میں صرف ہوں گے۔یہ کتنے افراد کیلئے کافی اس کا جواب یہ ہے کہ یہ کھانے والوں پر منحصر ہے۔ اس مزیدار ڈش کو ویسے دو سے تین افراد کیلئے کافی سمجھا جاتا ہے۔