پاکستان میں ابتک کتنے شہری کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں ؟اعداد وشمار سامنے آ گئے

پاکستان میں ابتک کتنے شہری کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں ؟اعداد وشمار سامنے آ ...
پاکستان میں ابتک کتنے شہری کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں ؟اعداد وشمار سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں اب تک تقریباً 32 لاکھ 25 ہزار شہری ویکسین لگوا چکے ہیں۔نجی ٹی وی  کے مطابق پنجاب میں ساڑھے 16 لاکھ افراد جبکہ سندھ میں7 لاکھ10 ہزار سے زیادہ افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں 4 لاکھ 85 ہزار500افراد اور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک  لاکھ 81 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔اسی طرح آزاد کشمیر میں ایک لاکھ 45 ہزار اور گلگت بلتستان میں 71 ہزار افراد کو ویکیسن لگائی جا چکی ہے جبکہ بلوچستان میں ویکسینیشن کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں اب تک صرف ساڑھے 43 ہزار کے قریب افراد ویکسین لگوا سکے ہیں جبکہ ملک بھر میں نجی شعبے کی جانب سے اب تک 44ہزار افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔