کیا بھارتی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی کورونا سے موت ہوگئی ہے؟ بھارتی حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا

کیا بھارتی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی کورونا سے موت ہوگئی ہے؟ بھارتی حکومت ...
کیا بھارتی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی کورونا سے موت ہوگئی ہے؟ بھارتی حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی حکومت نے کورونا کے باعث انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی موت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے خبر گردش کررہی تھی کہ بھارت کے معروف انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی کورونا کے باعث موت ہوگئی ہے۔حکومت نے انڈر ورلڈ ڈان کی موت کی خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے۔بھارتی حکام کے مطابق  چھوٹا راجن زندہ ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔چھوٹا راجن میں کورونا علامات کے بعد ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا جس پر انہیں 26 اپریل کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ چھوٹا راجن عارضہ قلب سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ  چھوٹا راجن کو 2015 میں بالی سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سے دلی کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔