لاہور میں پولیس پر فائرنگ ، تین اہلکار زخمی ہوگئے

لاہور میں پولیس پر فائرنگ ، تین اہلکار زخمی ہوگئے
لاہور میں پولیس پر فائرنگ ، تین اہلکار زخمی ہوگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہیئر کے علاقہ میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے تین اہلکار زخمی ہوگئے،پولیس نے جائے وقوعہ سے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ہئیر کے علاقے میں نجی سوسائٹی اور گاؤں کے رہائشیوں کے درمیان راستے کے تنازعہ چل رہا تھا، پولیس کے پہنچنے پر مشتعل ملزمان نے پولیس وین پر دھاوا بولا اور فائرنگ کردی۔فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔سب انسپکٹر اصغر ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی جبکہ کانسٹیبل غلام مرتضی اور ڈرائیور اشفاق بھی زخمی ہوۓ،تاہم تینوں کی  حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوۓ چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایس پی کینٹ صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ عوام کے محافظوں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بقیہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید :

قومی -