ترک سفیر کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات ، پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی کےسفیراحسان مصطفی یوردکول نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معزز سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف کو مبارکباد پیش کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دونوں معززین نے پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معزز سفیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ ترک سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین مذہب اور ثقافت سے جڑا اخوت اور بھائی چارے کا ایک مضبوط رشتہ قائم ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہاکہ ترکی ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ہر موقع پر پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں فضائی افواج ہر شعبے میں باہمی تعاون جاری رکھیں گی۔