آسٹریا میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے جمعة الوادع کے اجتماعات کا انعقاد 

آسٹریا میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے جمعة الوادع کے اجتماعات کا انعقاد 
آسٹریا میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے جمعة الوادع کے اجتماعات کا انعقاد 

  

ویانا(اکرم باجوہ)پوری دنیا میں رمضان المبارک میں جمعتہ الوادع کے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔آسٹریا میں کورونا کے حفاظتی اقدامات ایس او پیز کو اپناتے ہوئے نماز جمعہ کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ ویانا میں نماز جمعہ کا سب سے بڑا اجتماع ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مرکزی اسلامک سنٹر اکیس ڈسٹرکٹ میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے ایک ساتھ رمضان شریف کا جمعتہ الوادع ادا کیا۔اس کے علاو¿ہ پاکستان،ترکی،افغانستان،بنگلادیش اورمصر سمیت دیگر مسلم ممالک کی مساجد میں نمازجمعہ کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ا±مت مسلمہ کے لیے اور کورونا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید :

تارکین پاکستان -