بارسلونا میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات،کورونا وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں
بارسلونا(ارشدنذیر ساحل )دنیا بھر کی طرح سپین میں بھی جمعتہ الوداع کے روح پرور اجتماعات ہوئے،مساجد اور کھلے گراونڈ میں حکومتی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں میں فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے شرکت۔بارسلونا میں منہاج القرآن ،دعوت اسلامی ،مسجد طارق بن زیاد ،مسجد شاہ جلال بنگالی کے زیر اہتمام اجتماعات ہوئے جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر آئمہ کرام نے امت مسلمہ کی کامیانی و سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کی خصوصی دعائیں کیں۔