آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 18اموات 

آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 18اموات 
آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 18اموات 

  

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں کورونا وائرس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 18افراد کی جان لے لی جبکہ ایک ہزار 333نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں ۔آسٹریا میں کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ کورونا کیسز کی جو تعدادگزشتہ جمعہ دو ہزار سے بھی زائد تھی اب وہ کم ہو کر ایک ہزار 333کی سطح پر آگئی ہے ۔ابھی تک چھ لاکھ 28ہزار 817افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے دس ہزار سے زائد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ لاکھ 90ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -