تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی ،  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کو کھلا پیغام دےدیا 

تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی ،  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپوزیشن ...
 تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی ،  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کو کھلا پیغام دےدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کے ہتھکنڈوں سے میری کوششوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اپوزیشن ہو یا اپنی صفوں میں شامل لوگ میں کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا، کاش یہ لوگ ہرہفتے اسلام آباد کے دورے کی بجائے اپنی محنت محکموں ،کام اور معاملات پر گزارتے ۔

تحریک عدم اعتماد کی خبروں  پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ جو کوئی تحریک عدم اعتماد لانا چاہتا ہے وہ خوش ہو کر لے آئے ،چاہے وہ مخالفین میں سے ہوں یا ہماری اپنی صفوں میں سے؟ اللہ نے مجھے بلوچستان کی خدمت کا یہ موقع دیا ہے اور انشا اللہ میں اپنی پوری کوشش کرتا رہوں گا اور ایسے ہتھکنڈوں سے میری کوشش میں فرق نظر نہیں آئے گا،حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، میں  کسی کو بلیک میل کرتا ہوں اور نہ ہی الحمدللہ اس طرح بلیک میل ہوتا ہوں،تحریک عدم اعتماد کے شوشے صرف میری عوامی خدمت سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے ، کاش ان لوگوں نے ہر ہفتے اسلام آباد کا دورہ کرنے کی بجائے اپنے محکموں، کاموں اور معاملات پر زیادہ توجہ دیتے تو معاملات کچھ اور ہوتے ۔