آئی جی موٹرویز انعام غنی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی جی موٹرویز انعام غنی کو عہدے سے ہٹادیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق خالد محمود کو آئی جی موٹرویز تعینات کر دیا گیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیاہے ، انعام غنی کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیاہے ۔،ذرائع خالد محمود موٹروے پولیس میں ہی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کچھ دیر قبل اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی ہے ۔