سگے بھائی نے اپنے ہی بھائی کے گندم کے کھیت میں آگ لگا دی

سگے بھائی نے اپنے ہی بھائی کے گندم کے کھیت میں آگ لگا دی
سگے بھائی نے اپنے ہی بھائی کے گندم کے کھیت میں آگ لگا دی

  

چونیاں (آئی این پی)  پنجاب کی تحصیل چونیاں کے تھانہ سٹی کی حدود میں سگے بھائی نے اپنے بھائی کے گندم کے کھیت میں آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق تین ایکٹر کے گندم کے کھیت آگ لگنے سے کٹی ہوئی گندم کے بنڈلز اور راس راکھ  بن گئی جبکہ لاکھوں مالیت گندم کا نقصان بھی ہوا۔ فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر فصل کو مزید بڑے نقصان سے بچا لیا۔ ذرائع کے مطابق خود کی گندم کی  پیدوار کھیت میں کم ہونے پر بھائی اقبال نے بھائی سردار محمد کے کھیت میں آگ لگا دی۔

خیال رہے کہ متاثرہ بھائی سردار محمد کی بیوی بلقیس بی بی نے خاوند کے بھائی کے خلاف سٹی تھانہ میں درخواست دے دی۔واضح رہے کہ چونیاں پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

کسان پاکستان -علاقائی -پنجاب -قصور -