محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک اور گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کل اتوار سے ایک ہفتہ اندرون اور سینٹرل سندھ کے اضلاع میں شدید گرمی کی لہر کی پشنگوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ہوا کے زیادہ دباو   کی باعث حیدرآباد سمیت کئی اضلاع درجہ حرارت میں تیزی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بالائی اور سطحی سندھ میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر لالاجعفر نے کہا کہ شدید گرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر لالاجعفر نے بتایا کہ سول ہسپتال سمیت متعلقہ ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک رومز قائم کردیے گئے ہیں ، ہیٹ سٹروک رومز میں گرمی سے بچاو   کے لیئے سازوسامان موجود ہے۔واضح رہے کہ رواں سال ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت اور بارشوں کا امکان ہے جس کے لئے احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے رواں سال ملک بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس سال ملک کے بیشتر حصوں اور شمالی حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت اور بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سالانہ 22 ویں جنوبی ایشیائی موسمیاتی آو ٹ لک فورم کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ چار ماہ کے موسم گرما کے مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔