منکی پاکس کے 2 مشتبہ مریض بغیر بتائے جناح ہسپتال سے چلے گئے 

منکی پاکس کے 2 مشتبہ مریض بغیر بتائے جناح ہسپتال سے چلے گئے 
منکی پاکس کے 2 مشتبہ مریض بغیر بتائے جناح ہسپتال سے چلے گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)منکی پاکس کے 2 مشتبہ مریض بغیر بتائے جناح ہسپتال کراچی سے چلے گئے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ سسر اور بہو جمعے کی رات عمرے کی ادائیگی کے بعد کراچی پہنچے تھے ، دونوںافراد میں تیز بخار سمیت دیگر علامات بھی تھیں ،دونوں افراد کے منگی پاکس کے ٹیسٹ کے نمونے لئے گئے تھے ،رپورٹ آنے سے پہلے ہی دونوں مشتبہ مریض ہسپتال سے چلے گئے ،ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی اطلاع محکمہ صحت کے حکام کو دیدی ۔