افریقی ملک میں سیلاب نے تباہی مچادی، 203 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ 

افریقی ملک میں سیلاب نے تباہی مچادی، 203 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ 
افریقی ملک میں سیلاب نے تباہی مچادی، 203 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ 
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنساشا (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 203 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ 

سی بی ایس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر تھامس بیکینگا نے کہا یہاں بوشوشو میں ملبے سے 203 لاشیں پہلے ہی نکالی جا چکی ہیں۔" جمعرات کو جنوبی کیوو صوبے میں کالیہے ریجن میں ہونے والی بارش کی وجہ سے  دریاؤں میں طغیانی آگئی  جس سے بشوشو اور نیاموکوبی کے دیہات زیر آب آ گئے۔ مسٹر بیکنگا نے بتایا کہ نیاموکوبی میں، جہاں جمعرات کو ہفتہ وار بازار لگایا گیا تھا، پہاڑی بھی منہدم ہوگئی۔ 


آؤٹ لیٹ کے مطابق جب اس علاقے میں شدید بارشوں کی وجہ سے  متعدد دیہات ڈوب گئے، کئی گھر بہہ گئے اور کھیتوں کو نقصان پہنچا ۔ نوبل امن انعام یافتہ ڈینس مکویگے نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے سرجنوں، اینستھیٹسٹ اور تکنیکی ماہرین کا ایک گروپ اس علاقے میں روانہ کیا ہے تاکہ "آبادی کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔" ان کا کلینک جنوبی کیوو کے دارالحکومت بوکاو میں واقع ہے۔