ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے معاملات سیدھے ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ کوئی انجانی سی بندش تو ہے جس نے تنگ کر رکھا ہوا ہے۔ اس لئے روحانی طور پر مضبوط کریں خود کو۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اب جو موقع یا آفر ملے اس کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں۔ ان شاءاللہ آپ کو فائدہ ہی حاصل ہوگا اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مالی حوالے سے ان شاءاللہ بہتری کی امید ہے۔ جو لوگ آپ کو تنگ کر رہے ہیں۔ ان سے دور ہونے کا مشورہ بھی ہے، ان دنوں ویسے پرانے جھگڑے سامنے آنے کا امکان ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
سورة بقرہ کی تلاوت گیارہ دن پڑھنی یا پڑھانی ہے اور ساتھ میں گیارہ مرتبہ منزل بھی۔ اس سے ہر طرح کی بندش وہ جادو ٹونے جیسے معاملات سے نجات ملے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اولاد کے تمام معاملات کو اچھی طرح چیک کریں جو بات آپ کو بتائی جا رہی ہے شاہد وہ ٹھیک نہیں ہے۔ آپ خود چیک کریں اور اپنے کردار کو اہم معاملات میں ادا کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
فضول کاموں میں وقت کا ضیاع ہو رہا ہے۔ آپ اس کی قدر نہیں کر رہے اور پھر قسمت کو قصور وار ٹھہراتے ہیں۔ آج سے ہی اپنے تمام معاملات کو حل کرنے کی طرف چلیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ زیادہ فکر مند نہ ہوں۔ اللہ نے چاہا تو جس مشکل میں کیوں نہ ہوں اس سے نکل جائیں گے اور بڑی ضرورت بھی پوری ہو گی جو لوگ بیمار تھے وہ صدقہ دیں بس۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات ایک دن ٹھیک رہتے ہیں اور ایک دن خراب ہو جاتے ہیں۔ جیسے کسی نے جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ آپ اپنی نظر اتاریں۔ گوشت کے ذریعے یہ لازمی کریں، ضروری ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی کے ساتھ کاروبارکرنا چاہ رہے وہ ابھی انتظار کریں اور خود چاہے چھوٹا کیوں نہ ہو اپنا کاروبار کریں۔ ان شاءاللہ فائدہ مند ہوگا۔ آج دن بہت اچھا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کسی بھی بات کو سنجیدگی سے مت لیں اور زیادہ تر معاملات میں اگر درگزر سے کام لیں گے تو بہتر رہے گا۔ اگر رشتے بچانے ہیں تو ابھی اندرون خانہ مخالفت تو ہو رہی ہے، صدقہ دیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ابھی ایک نیا سلسلہ بن جانے کی خبر آ رہی ہے۔ مشتری شمس کا خوبصورت ملاپ اور بھی کئی کاموں میں فائدہ دے گا اور آپ کی زندگی کو بدلنے میں بھی مددگار ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔ من پسند کام بھی ہو سکتا ہے اور آج آپ کو ایک نیا سلسلہ بن جانے کی اطلاع ملے گی جس سے آپ مستقبل میں فائدہ اٹھا سکیں گے۔