وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا، وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ