جسٹس باب ستارکے کط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کر نے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ کاجسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس بابر ستار کیخلا ف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے سوشل میڈیا مہم پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا ہے ، خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کونسا بینچ سماعت کرےگا، آج بینچ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے ۔ کیس کو ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیا جائےگا۔
جسٹس بابر ستار خط