علی امین گنڈاپور کی بشریٰ بی بی سے ملاقات، کیسز ودیگر امور پر گفتگو

 علی امین گنڈاپور کی بشریٰ بی بی سے ملاقات، کیسز ودیگر امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنی گالا اسلام آباد میں بشری بی بی سے ملاقات کی  اور کیسز ودیگر امور پر گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بنی گالا میں بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے بشری بی بی سے ملاقات ہوئی۔وزیراعلی خیبر پختونخوا اور بشری بی بی نے مختلف مقدمات اور دیگر امور پر گفتگو کی۔ علی امین گنڈا پور نے بشری بی بی سے ان کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا۔

علی امین

مزید :

صفحہ اول -