نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کا اجلاس،عوامی مسائل اجاگر کرنیکا عزم
مانگا منڈی(ملک ممتاز حسین+ نامہ نگار) نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کا ماہانہ اجلاس پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین کی زیرِ صدارت ہوا جس میں عوامی مسائل حل کروانے کے لئے بھرپور آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پریس کلب کے صدر قومی ایوارڈ یافتہ شیخ لطیف شاہد نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور علاقائی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،شہر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔ ہم نے علاقے کے تمام مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والوں کو نہ پہلے کامیاب ہونے دیا اور نہ آئندہ ہونے دیں گے۔ اس موقع پر پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب عوام کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین،چیئرمین حاجی منیر اوپل، وائس چیئرمین مختار شاہ،سینئر نائب صدر محمد مشتا ق، نائب صدرملک انورکھوکھر،علی جمیل،عاصم اعوان،سجاد ریاض شیخ،جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالشکو ر، ایڈیشنل سیکرٹری حاجی شمشیر،فنانس سیکرٹری ملک رضوان،انفارمیشن سیکرٹری سید علی رضا،جوائنٹ سیکرٹر ی عمران گل،ایگزیکٹو ممبرز،مرزا ندیم شامل ہیں۔