قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا، سبزیاں اور پھل بدستورمہنگے
لاہور (لیڈی رپورٹر) مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد نہ ہو نے کے باعث سبزیا ں اور پھلووں کی قیمت کم نہ ہو سکی سرکا ری ریٹ لسٹ کو نظر اندا ز کر کے دوکا ن دار من ما نی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں سبزیاں، پھل کے دام بدستور پہنچ سے باہر ہیں۔سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا، اوپن مارکیٹ میں پیاز 160 روپے، ٹماٹر درجہ اول 140 روپے فی کلو ہیں، لہسن چائنہ 740 روپے، ادرک 700 روپے، سبز مرچ 150 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، کھیرا 80 روپے، بند گوبھی 70 روپے فی کلو مل رہی ہے، پھلوں میں سیب 350 روپے اور خربوزہ 150روپے فی کلو مل رہا ہے، کیلے 180 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔