مانگٹانوالہ گاؤں میں دی ہیلتھ فاؤنڈیشن کا ہیپاٹائٹس کیمپ
کاہنہ(نامہ نگار)مانگٹانوالہ گاؤں میں دی ہیلتھ فاؤنڈیشن پنجاب، تسنیم نورانی فاؤنڈیشن لاہور اور صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب کے تعاون سے دوسرے ایک روزہ مفت ہیپاٹائٹس (کالا یرقان) و ٹی بی سکرینگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اہل علاقہ کے380 سے زائد متاثرہ افراد کو مفت ابتدائی سکرینگ یرقان و ٹی بی، مفت X-RAy، مفت PCRٹیسٹ و حفاظتی ٹیکہ جات اور مفت ادویات و مکمل علاج کی سہولیات کے ساتھ ساتھ طبی مشورے فراہم کئے گئے۔ کیمپ آرگنائزر غلام مرتضے ملک نے طبی عملے رضوان اور رانا محمد رضوان کا بہترین سہولیات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
کیمپ کے مہمانان خصوصی پیر نجم الحسن(صدر لیبر ونگ لاہور)، وقار علی(ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلمینٹری سکول مانگٹانوالہ گاؤں)، محمد اصغر شاہ(ہیڈ ماسٹر)تھے۔ غلام مرتضے ملک کا کہنا تھا کہ اس مفت کیمپ سے اہل علاقہ کے غریب و سیفد پوش افراد جو مہنگے علاج اور ہزاروں روپوں کی ادویات نہیں خرید سکتے، ان کی دہلیزپر مفت اور میعاری سہولیات کی فراہم کی گئی جس کے لئے ہم اہلیان علاقہ ڈاکٹر منیر، تسنیم نورانی اور رانا محمد رضوان کے شکر گزار ہیں۔اور انہوں نے آنے والے دنوں میں ایسے مزید مفت میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔