جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا مقابلہ موسیقی کے خلافمظاہرہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے حکومتی سطح پر مقابلہ موسیقی کے اعلان کے خلاف پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کیا،۔صدر جماعت اسلامی حلقہ لاہور عظمیٰ عمران نے کہا کہ پنجاب حکومت نئی نسل کو موسیقی کی طرف راغب کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے، حکومت مقابلہ موسیقی کو فوری منسوخ کرے۔خواتین مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو نصابی و غیر نصابی تعلیم، اخلاقی تربیت، روزگار اور ہنر سکھانے کے مواقع فراہم کرے، موسیقی جیسے پروگرامز کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔