انٹرمیڈیٹ امتحانات میں جعلی امیدوار پرچہ دیتے پکڑا گیا
لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے دوران جعلی امیدوار پرچہ دیتے پکڑا گیا۔ذرائع کے مطابق کینٹ کے علاقے میں واقع ایک امتحانی مرکز میں سوکس کے پرچے کے دوران سپرنٹنڈ نٹ نے چیکنگ کرتے ہوئے جعلی امیدوار کو پکڑ لیا ۔ جعلی امیدوار محمد احسان اپنے چچا کے بیٹے کی جگہ پرچہ حل کر رہا تھا، جعلی امیدوار کیخلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی ار درج کروا پولیس کے حوالے کردیا گیا۔