دکھی انسانیت کی خدمت کرنا خوش آئند ہے،شاہد سعید
لاہور(پ ر)انجمن رفاع عامہ کے مرکزی صدر محمد شاہد سعید نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ کے پسندیدہ لوگ ہیں۔ہمارا ملک اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسحاق ہارون وقف ہسپتال کے توسیعی منصوبے کے حوالے سے بلائی گئی ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈونر کانفرس میں مہمانان خصوصی صوبائی وزیر فیصل کھوکھر،حسن اقبال قرشی،میاں سعید ڈیرے والے، عبدالجوادودیگر موجود تھے۔
، نعیم جاوید غوری،منصور الرحمن شامی،ریاض الرحیم، نسیم بٹ سمیت معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انجمن رفاع عامہ کی خدمات کا سراہا۔محمد شاہد سعید کا کہناتھاکہ ایک بیٹھک سے شروع ہونے والی ڈسپنسری اب چار منزلہ جدید ہسپتال کی شکل اختیار کرنے جاری ہے۔یہ سب اللہ کی رحمت اور مخیر حضرات کے ہم پر اعتماد اور ان کے تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ہم امیدرکھتے ہیں کہ مخیر حضرات تعاون جاری رکھیں گے۔اللہ کا ایک بدلے دس دنیا میں اورستر آخرت میں دینے کا وعدہ ہے۔اسی وجہ سے مشکل سے مشکل حالات میں بھی خوشحالی ان لوگوں کے ساتھ رہتی ہے۔