انتخابا ت میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی،امتیاز رشید قریشی

 انتخابا ت میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی،امتیاز رشید قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار سید وقار حسین شاہ مرکزی سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر شاہد نصیر،شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ،جنید احمد پراچہ ایڈووکیٹ،شمائلہ منظور ایڈووکیٹ، محمد اسلم گوندل ایڈووکیٹ،پیرزادہ سید امجد زکی ایڈووکیٹ، عبدالوحید قیصر ایڈووکیٹ،ایم شاہد رانا ایڈووکیٹ،سمیت دیگر نے لاہور ہائی کورٹ بار جنا ح لاؤنج میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کی کوکھ سے جنم لینے والی حکومت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔ 2024  کے عام انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کرائی گئی ہم جے یو ٓائی کے لیڈر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسان اس ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہمارے پڑوسی ملک انڈیا کی طرح پاکستان کے کسانوں کو ٹیوب ویلوں کے لیے سستی بجلی فراہم کی جائے، سبسڈی دی جائے ورنہ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی  "کسان بچاؤ " تحریک کا اغاز کرے گی