احسن اقبال کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کوکا لعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے احسن اقبال کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کوکا لعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے،کرنل ریٹائرڈ جاوید صفدر کاہلوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ این اے76 نارووال سے احسن اقبال کو کامیاب قرار دیا گیا ہے،انتخابات میں نارووال میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، درخواست گزار کو فارم 45 اور 46 فراہم نہیں کیے گئے،الیکشن کمیشن نے فرم 47 جاری کر کے کامیابی کا اعلان کر دیا،استدعا ہے کہ ٹربیونل احسن اقبال کی کامیابی کا جاری نوٹیفکیشن کا لعدم قرار دے،ٹربیونل حلقہ میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دے۔
نوٹس جاری