اہلکار پر تشدد‘3ملزمان وکلاء کی عبوری ضمانت درخواست چیف جسٹس کو ارسال

  اہلکار پر تشدد‘3ملزمان وکلاء کی عبوری ضمانت درخواست چیف جسٹس کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ کی عدالت میں اہلکار پر تشدد کے معاملہ میں تین ملزمان وکلاء کی عبوری ضمانت کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک ملزم کی ضمانت منظوری کیخلاف درخواست دوسرے بنچ میں زیر سماعت ہے، یہ درخواست بھی ہم وہیں بھیج رہے ہیں،صدر اسد منظور بٹ نے موقف اپنایا کہ صبح سے پولیس عدالتی دروازے پر کھڑی ہے، وکلاء کو عدالت میں پیشی سے قبل گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عدالت نے کہا کہ ہم نے پولیس کو نہیں بلایا اور نہ ضرورت ہے۔

 درخواست بھجوادی 

مزید :

علاقائی -